جڑواں شہروں سے تین خواتین سمیت 50 سماج دشمن گرفتار

March 26, 2019

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے تین خواتین سمیت 50 سماج دشمن گرفتار کرلئے گئے۔اسلام آ بادپولیس نے ڈکیتی ، سٹر یٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دوگینگز کے9ملزمان گرفتار کے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور چھینے گے اور چوری شدہ5 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ راولپنڈی پولیس نے 29ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کلو 863گرام چرس ، 65لٹر کھلی شراب ،12پستول ، ایک ریوالور برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ٹیکسلا اور مندرہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 9ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 7پستول برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ مورگاہ پولیس نے فحاشی کے الزام میں 3لڑکیوں سمیت 7ملزموں کوگرفتارکرلیا۔