اناڑی ڈرائیور نے لیمبورگنی کا کباڑہ نکال دیا

March 26, 2019

یوں توآپ نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اکثرلوگوں کو دیکھا ہوگا لیکن اگر ڈرائیونگ کے دوران شوبازی کی جائے تو وہ مہنگی بھی پڑسکتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی منچلے کو ہی دیکھ لیں جسے سپر کار چلاتے ہوئے ایکشن دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

لندن میں ایک نوجوان سپر کار چلاتے ہوئے اسٹنٹ پیش کر رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں اپنی لگژری کار لیمبورگنی پہلے درخت سے ٹکرائی اور پھر دیوار میں گھسا دی۔

واقعے میں نوجوان بالکل محفوظ رہا تاہم اسکی سپر کار کا کباڑا نکل گیا۔