گرمیوں میں صحت مند کیسے رہا جائے؟

March 28, 2019

موسم گرما کا آغاز ہو گیا ہے اور ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال بھی ریکارڈ توڑ گرمی کا امکان ہے۔

موسم سرما کے مقابلے میںموسم گرما زیادہ بیماریوںکے ساتھ آتا ہے کیونکہ یہ موسم گرم کے ساتھ ساتھ خشک بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر گرمی کے موسم میں گھبراہٹ ہوتی ہے، بے حدپیاس لگتی ہے اور پسینہ آتا ہے ایسے میں جسمانی توانائی کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

اس کے علاوہ شدید گرمی میںہیٹ اسٹروک کا بھی سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے جس میں متاثرہ شخص کو شدید پسینے اور چکر آنے لگتے ہیں بلڈپریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے اور مریض سست اور نڈھال نظر آتا ہے ایسے شخصکو فوراً اسپتال منتقل کیا جائے ورنہ جان ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

شدید گرمی میں ان ہدایات پر عمل ضروری ہے۔

غذا

حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کوئی اشیا ء استعمال نہ کریںکیونکہ موسم گرما میںغذاکے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرا سی بد پرہیزی انسان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں مرغن اور کھٹی غذائوں کا استعمال ترک کردینا چاہیے اور ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اور ٹھوس غذائیں ہرگز استعمال نہ کریں۔

اس کے علاوہ ایسے پھلو ں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جن میںپانی کی مقدار زیادہ اور ان کی تاثیر ٹھنڈی ہو ۔ جامن، آم ، انگور اور خربوزہ اس موسم کے بہترین پھل ہیں۔ اس کے علاوہ کھیرا، ککڑی، تربوز اور لوکاٹ جسمانی درجہ حرارت کو اعتدال میں لانے میں انتہائی مفید اور موثر ثابت ہوتی ہے۔

مشروبات میں شربت صندل، شربت فالسہ، لیموںپانی کے علاوہ دیگر پھلوں کے تازہ جوس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

گرمیوں میںچہرے کی حفاظت

چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے ۔شدید گرمیوں میںسور ج کی تیز شعاعوں اور ان کی تپش سے جلد خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا دن میں5 سے 6 مرتبہ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھوئیںاور آنکھوں پر پانی ڈالیں۔ دھوپ میںنکلنے سے پہلے سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔

لباس سے متعلق ہدایات

موسم گرما میں خصوصی طور پر سوتی، صاف ستھرا اور ڈھیلا ڈھالا اور آرام دہ لباس پہنیں اورگرم کپڑوں سے اجتناب کریں۔ گرمی میں سفید لباس دھوپ سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ہلکے رنگوں کا لباس بھی مفید ہوتا ہے تاہم اس موسم میںسیاہ رنگ کا لباس نہیںپہننا چاہئے کیونکہ تیز رنگ سورج کی گرمی کو جذب کرتے ہیں۔

دھوپ میںنکلنے سے متعلق ہدایات

گرمیوںمیںسخت دھوپ میںگھر سے باہر نہ نکلیں۔تیز دھوپ میںباہر نکلنے سے سورج کی شعائیںبراہ راست انسانی جسم میںداخل ہو کر قوت مدافعت پر برا اثر ڈالتی ہیں۔دھوپ میںنکلنے سے پہلے سن گلاسز اور چھتری کا استعمال لازمی کریںاوراپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔

طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی اور تپتی دھوپ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اس لئے انہیں تیز دھوپ میں باہر جانے نہیںدینا چاہئے اور گرمی سے بچانے کے لئے انتظامات کرنے چاہئیں۔

موسم گرما میں احتیاط برتی جائے اور ہدایات پر عمل کیا جائے تو ہر شخص موسم گرما کے مضر اثرات سے اپنے آپ کو بڑی حد تک بچانے میںکامیاب ہو سکتا ہے۔