’رانگ نمبر 2‘کا دوسرا آفیشل پوسٹرجاری

March 30, 2019

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر2‘ کا دوسرا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا۔


یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر2‘ کا دوسرا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا، اس فلم کے سیکوئل کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا جس کے بعد سے فلم میکرز کی جانب سے فلم کا پہلا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں۔

فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں سمیع خان اور نیلم منیر مرکزی کردار ادا کریں گے۔


فلم رانگ نمبر ٹو‘ یاسر نواز اور حسن ضیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جا رہی ہے ،فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق رانگ نمبر2عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کو مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی ۔