پاک آسٹریلیا پانچواں اور آخری ون ڈے آج ہوگا

March 31, 2019

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا،آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئیپ سےبچنے کیلئےپاکستان کے پاس آخری موقع ہے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔

آج سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے ، شعیب ملک کی آج پانچویں ون ڈے میچ میں بھی شمولیت کے امکانات کم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فٹنس کا جائزہ میچ سے قبل لیا جائے گا ،شعیب ملک نے فیلڈنگ اوربیٹنگ میں تکلیف محسوس نہ کی تو کھلایاجائے گا۔

یاد رہے کہ پسلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف چوتھا میچ نہیں کھیل سکے تھے ،شعیب ملک کی غیرموجودگی میں عماد وسیم نے ٹیم کی قیادت کی تھی