عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی لاہور کے اسپتال میں زیر علاج

April 01, 2019

معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میںمبتلا ہوگئے، لاہور کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے علاج کے لیے مزید چند روز اسپتال میں داخل رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف پر پانچ روز قبل انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔