فیصل آباد میں 8 سالہ بچے کی 12 سالہ بچی سے شادی

April 03, 2019

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 8 سالہ لڑکے کی 12 سالہ لڑکی سے شادی کرا دی گئی، کم عمر بچوں کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں بچے کی بارات کو ڈھول کی تھاپ پر گلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کم عمر بچوں کے نکاح کی تقریب بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

کم عمر بچوں کی شادی کرانے پر پولیس نے نکاح خواں اور بچوں کے والدین کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔