پیراگون اسکینڈل، خواجہ برادران کو عدالت پہنچا دیا گیا

April 04, 2019

پیراگون سٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نیب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

نیب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا۔

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سابق وزیر ریلوے اور ان کے بھائی پر پیرا گون سٹی سے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔