پی پی یونان کا ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

April 06, 2019

پیپلز پارٹی یونان کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایتھنز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر ڈاکٹر طارق سلہریا اور پی پی یونان کے صدر چوہدری شبیر دھامہ اور دوسرے مقررین نے کہا کہ بھٹو خاندان پاکستان کی وہ واحد فیملی ہے جس نے جمہوریت کے لئے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے دئیے ہوئے ویژن پر گامزن ہے۔

مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔