دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ، ڈریپ کی 31 کمپنیوں کیخلاف کارروائی

April 06, 2019

دواؤں کی قیمتوں میں ازخود اضافے کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دواساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈریپ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ زائد قیمت وصولی پر 143 دوائیں قبضے میں لی گئیں، غیر قانونی اضافے پر دوا ساز کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان ڈریب نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر دواؤں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔