گھریلو پریشانیوں سے تنگ 30 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

April 08, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، متوفی کی دو شادیاں ہوئی تھیں، لاش سول اسپتال لائی گئی جبکہ گزشتہ روز ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود لائنڈ چینل نہر میں ڈوبنے والے 12 سالہ بچے صدام حسین کی لاش ہوسڑی سے برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود الرحمان کاٹیجز کے رہائشی 30 سالہ برکت علی ولد اللہ رکھیو بالادی اصل رہائشی تھارو شاہ نے گھریلو پریشانیوں کے باعث پنکھے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی دو شادیاں ہوئی تھیں، فی الحال رشتہ داروں نے خودکشی کے حوالے سے کسی شک کا اظہارنہیں کیا ہے۔