گوجرانوالہ: کھلونا پستول سے کروڑوں کی ڈکیتی

April 09, 2019

گوجرانوالہ میں کھلونا پستول سےدو کروڑ70 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ میں ریس کورس روڈ پر واردات تین روز قبل فیکٹری مالک عبدالحمید کے گھر میں ہوئی تھی۔ سی پی او کے مطابق واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی پی او معین مسعود کا کہنا ہے کہ ملزم سے سونا اور رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے کہ جب وہ واردات کرنے گئےتوگھر میں صرف چوکیدار تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے واردات میں پلاسٹک کا پستول استعمال کیاتھا۔

ملزم نے بتایا کہ پستول سے چوکیدارکو ڈرایا اور پھر اسے باتھ روم میں بندکردیا اس کے بعدڈکیتی کی۔