’صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے‘

April 09, 2019

بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہےانہوں نے اپنی نئی فلم میں کردار کو بہتر کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کی مرکزی کردار ’کشف‘ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کے ہدایت کار نے انہیں ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ دیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اس میں ’کشف مرتضی‘ کی اداکاری کو دیکھیں کیونکہ اس ڈرامے میں کشف اور کلنک میں عالیہ بھٹ کا کردار تقریباً ایک جیسا ہے۔

زندگی گلزار ہے میں کشف کا کردار پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے نبھایا تھا۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہوںنے فلم میں اپنے کردار اور زبان کو بہترین بنانے کے لیے فلم مغل اعظم اور امراؤ جان بھی دیکھی ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلم ’کلنک‘ کا حصہ بن کر بے حدخوش ہیںکیونکہ وہ اس فلم میںبہت سے اداکاروںکے ساتھ کام کریں گی اور ہر کسی سے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنا کو موقع ضرور ملےگا۔