برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے8 افراد ہلاک

April 16, 2019

ریوڈی جنیرو(این این آئی )برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے میں لاپتہ 16افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے کے بعد متاثرہ عمارتوں کی دیگر نزدیکی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں دو رہائشی عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی جبکہ حادثے میں لاپتہ 16افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں دو روز قبل دو رہائشی عمارتیں گرنے کا حادثہ پیش آیا، پیش آئے حادثے کے بعد متاثرہ عمارتوں کی دیگر نزدیکی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔