کراچی، آج اور کل تیزگرد آلود ہوائوں اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

April 16, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو شہر قائد میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ایران میں بننے والا سسٹم کل سے کراچی میں اثرات دکھائے گا جس کے باعث پیر اور منگل کو شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں پیر کو ہلکی اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔