بیرون ملک مقیم ملزمان کی واپسی کیلئے ترمیم کی منظوری

April 16, 2019

وفاقی کابینہ نے بیرون ملک مقیم ملزمان کو وطن واپس لانے کے لئے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس ترمیم سے پاکستان سے مفرور اشتہاری ملزمان کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

انہوں نے وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے پاکستان کے اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق ضابطہ فوجداری میں ترمیم سے ملک سے بھاگے ہوئے ملزمان کی نیند حرام ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن، حسین نواز، اسحاق ڈار اور بانی ایم کیو ایم لندن کو دیئے گئے تحفے ہیں جنہیں وطن واپس لانا ہے۔