• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 1 سے 5گریڈ کی نوکریاں قرعہ اندازی سے دے گی جبکہ دیگر گریڈ کی نوکریاں ٹیسٹ نظام سے دیں گے جو ابھی طے ہونا باقی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفننگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان اگر لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس کر دیں تو ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خاندان کو ٹی ٹی کے ذریعے پیسے منتقل ہوئے، حمزہ شہباز کے 97 فیصد جبکہ شریف خاندان کے 95 فیصد اثاثے ٹی ٹی کے ذریعے بنے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اثاثہ جات ڈکلیریشن اسکیم کی منظوری نہیں دی،اس حوالے سے اجلاس کل طلب کیا ہے، اسکیم کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرمزید کہا کہ کہاکہ منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز میں کابینہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا،یہ کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اگر 26 ملین ڈالر ظاہر کرکے پاکستان لاتے ہیں تو سوچیں ان کا کتنا پیسا باہر ہوگا؟ الطاف حسین،اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز عدالتوں کو سامنا نہیں کر رہے،یہ ملک سے باہر ہیں، انہیں ملک واپس لائیں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں شریف خاندان اور زرداری نے کرپشن کی انتہا کی،ان سے لوٹی دولت نکالیں گے، حالیہ کیسز ہمارے قائم کردہ نہیں،ہم تفتیش کریں گے تو بہت کچھ نکل کر آئے گا۔

کوئٹہ دہشت گردی پر انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں بیرونی انفرا اسٹرکچر شامل ہے،جسے توڑنا مشکل ہے،دہشت گردوں کے  خلاف کریک ڈاون کیا، تاہم ان مکمل نجات پائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،کوئٹہ جیسے واقعات پر بلاول اور زرداری سیاست کر رہے ہیں،ویسے ایسا کرنا نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی کی جنگ جاری ہے،کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی، سب لوگ اپنے اپنے کام کر رہے ہیں، تبدیلی کا اعلان وزیراعظم آفس کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل ملز کی پروڈکشن 3 ملین ٹن تک بڑھائی جائے گی،اسٹیل ملز زرداری دور سے پہلے منافع میں جاری تھی، پلی بارگین کا آپشن قانون میں موجود ہے۔

تازہ ترین