ملک میں بارشوں سے 39 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

April 17, 2019

ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کی وجہ سے انتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو پینتیس زخمی ہو گئے ۔

این ڈی ایم اے کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں جاری بارشوں سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہو گئے، بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فاٹا میں بھی حالیہ بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ سندھ میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابقملک کے مختلف حصوں میں جاری حالیہ بارشوں سے 80 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔