ڈنمارک کی سماجی شخصیت چوہدری مظفر حسین کا انتقال

April 17, 2019

کوپن ہیگن(پ ر) ڈنمارک کی سماجی شخصیت چوہدری مظفر حسین وفات پاگئے جن کی نماز جنازہ آج ڈنمارک کے مرکزی ادارہ منہاج القرآن میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم یورپ میں عزیز و اقارب اور دوستوں کا ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے مرحوم برطانیہ کے مشہور سرجن ڈاکٹر کرنل ظفر اللہ کے کزن اور کرنل سکندر حیات کے سسر تھے جو نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ڈنمارک روانہ ہوچکے ہیں۔ برطانیہ سے چوہدری عمر فاروق اور چوہدری جعفر اقبال بھی ڈنمارک پہنچ چکے ہیں۔ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین ڈنمارک میں کی جائے گی۔چوہدری مظفر حسین کا آبائی تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کے گائوں چک کمال سے تھا۔