جاپان، سخت حکومتی شرائط و پابندیوں سے سالانہ 40 ہزار گاڑیوں کی درآمد بند

April 17, 2019

ٹوکیو (عرفان صدیقی )حکومت کی سخت شرائط اور پابندیوں کےسبب ملک میں سالانہ 40ہزار گاڑیوں کی درآمد بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے قومی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں سالانہ سو ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ اچانک لگنے والی سخت شرائط سے قبل شپ کی جانیوالی ہزاروں گاڑیاں کراچی پورٹ پر لاوارث کھڑی ہیں جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اربوں روپے بھی پھنس کر رہ گئے ہیں اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی کاروباری تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے ،اس حوالےسے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کامیاب کرانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے جبکہ پاکستان کی معیشت میں 22ارب ڈالر سالانہ زرمبادلہ بھی اوورسیز پاکستانی ہی روانہ کرتے ہیں تاہم موجودہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے ۔