بھارتی سپریم کورٹ،مساجد میں خواتین کے داخلے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

April 17, 2019

نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔بھارتی عدالت عظمیٰ میں پونے سے تعلق رکھنے والے مسلمان میاں بیوی نے درخواست دائر کی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو تمام مساجد میں داخل ہونے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جائے۔قرآن و سنت سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو۔