پولیس فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پرتفتیشی ٹیم تشکیل

April 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صفورہ چورنگی پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر سچل تھانے میں درج مقدمہ نمبر 211/19 کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کے حکم پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ ممبر ہونگے جبکہ ٹیم معاونت کے لئے کسی بھی آفیسر کی خدمات حاصل کرسکتی ہے،پولیس چیف نے تفتیشی ٹیم کو مذکورہ کیس کی تفتیش ڈسپوزل میرٹ پر کرکے جامع تفصیلی رپورٹ 10یوم کے اندر پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔