بھارتی جیٹ ایئر ویز نے اپنے تمام آپریشنزمعطل کردیئے

April 18, 2019

ممبئی ( نیوز ڈیسک) بھارت کی مقروض جیٹ ایئر ویز نے اپنے قرض دہندگان کی جانب سے ہنگامی فنڈز کو یقینی بنانے میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز اپنے تمام آپریشنز معطل کردیئے۔کیریئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیٹ ایئر ویز اپنی تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنے مجبور ہے۔آخری پرواز آج آپریٹ ہوگی، فیصلہ فوری طور پر مؤثر ہوگا۔