’’مکران کوسٹل ہائی وے پر بے قصور افراد کو نشانہ بنایا گیا‘‘

April 18, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے قصور افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعےکے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔

واضح رہے کہ آج اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔