دیر آید درست آید، سشما کے اعتراف پر ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ

April 18, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دیرآید درست آید، سشما سوراج نے آخرکار سچ بول دیا، زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا۔

ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا، بھارت کا 2016ءمیں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا تھا، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گرائے جانے کی بھارت تردید کرتا رہا، بھارت کا پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ بالاکوٹ پر بھارتی فضائی دراندازی میں کوئی پاکستانی شہری جان سے نہیں گیا تھا۔