عمران خان آج لوئر اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

April 19, 2019

وزیراعظم عمران خان آج لوئر اورکزئی کا دورہ اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ضلع اورکزئی میں کسی وزیراعظم کا 25 سال بعد یہ تیسرا دورہ ہے۔

لوئر اورکزئی کے علاقے کلایہ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا جبکہ 10 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکن اور اورکزئی کے عوام میں جلسے کے لیے جوش وخروش پایا جاتا ہے، جلسہ گاہ اور اطراف میں سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لوئر اورکزئی کے عوام کو عمران خان کے دورے سے کافی توقعات بھی وابستہ ہیں۔