FBR میں 30 جون تک چھٹیوں پر پابندی عائد

April 20, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 30 جون تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں مخصوص حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی قسم کی چھٹی منظور نہ کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین بجٹ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کریں، جبکہ بیرون ملک کےلیے چھٹی کی درخواستوں پر بھی آئندہ مالی سال کے آغاز پر کارروائی ہو گی۔