عالمی ادارہ تجارت نے چین کے خلاف مقدمے کا فیصلہ امریکا کے حق میں دے دیا

April 20, 2019

جنیوا(جنگ نیوز)عالمی ادارہ تجارت نے چین کے خلاف اجناس پر محصولات کے نفاذ کی شکایت کو تسلیم کرتے ہو ئے امریکا کے حق میں فیصلہ دےدیا۔ دو ماہ کے دوران چین کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے امریکا کے حق میں یہ دوسرا فیصلہ سنایا ہے۔ امریکا نے اپنی شکایت کے حق میں مضبوط دلائل دیئے کہ چینی منڈیوں تک امریکی اجناس چاول، گندم اور مکئی کی رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔