ٹورنٹو میں سالانہ موٹرسائیکل شوکا انعقاد

April 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ موٹر سائیکل شو 2019کا انعقاد کیا گیا جس میں500سے زائدچمچماتی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

شو میں کینیڈا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

3روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چمچماتی بائیکس کے نظاروں کا لطف اْٹھایا۔