ناروے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

April 21, 2019


اوسلو(این این آئی)ناروے کے شہرایجرسینڈ میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ ممکنہ طور پر شرپسندوں نے آگ لگائی ناروے میں شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی آتشزدگی کے سبب مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیاکہ شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی ۔آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عمارت کا بڑا حصہ آتشزدگی کی نظر ہوا، مقامی مسلمانوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہ ایک اور کارروائی ہے، گزشتہ ماہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 49مسلمان شہید ہوئے تھے۔