گھٹنوں میں درد ہے ،آپ کے جسم میں فابیلا نامی ہڈی ہوسکتی ہے

April 21, 2019


لندن( پی اے) امپیریل کالج لندن کے ماہرین کاکہناہے کہ سائنسدانوں کاخیال ہے کہ گھٹنے میں پائی جانے والی ایک چھوٹی ہڈی جسے فابیلا کہتے ہیں او ر جس کا ارتقا رک گیا اب معلوم ہوتا ہے کہ وہ واپس آرہی ہے، فابیلا بعض لوگوں کے گھٹنے کی پشت پر ہڈیوں کو جوڑنے والی بافتوںکے اندر پائی جاتی ہے،ڈاکٹروں کا کہناہے کہ جس میں اس کاکوئی کام ہیں ہوتااور آپ اس کے بغیر بھی پرمسرت زندگی گزار سکتے یں تاہم جو لوگ نقرص میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے گھٹنوں میں فابیلا موجود ہوسکتی ہے، امپیریل کالج لندن نے اپنی یہ تحقیق جرنل آف اناٹومی میں شائع کی ہے، مضمون کے مطابق فابیلا کے معنی ایک چھوٹا سے دانہ یہ ایک استخوانی ہڈی ہوتی ہے جو گھٹنے کی پشت پر واقع بافت میں گھٹنے کی ڈھکن کی طرح ہوتی ہے ،ڈاکٹروں کی ٹیم نے 27ملکوں کے گزشتہ 150سالہ ریکارڈ کاجائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ 10 سال کے دوران گھٹنوں میں فابیلا کی موجودگی کی شرح میں تین گنا اضافہ ہواہے۔