خیرپور :تین نوجوان نہر میں ڈوب گئے

April 21, 2019

خیرپور(بیورو رپورٹ)گاؤں خدا بخش سومرو میں نہانے کے دوران تین نوجوان میرواہ کینال میں ڈوب گئے ،بعد ازاں نہر کنارے کھڑے چرواہوں اور دیہاتیوں نے دو نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے تین نوجوان افتخار سومرو، ارسلان سومرواور سینگار علی سومر ونہر میں نہانے اترے تو گہرےپانی میں چلے جانے کیو جہ سے ڈوب گئے ۔