کے کے ایف مراکز کی سرچنگ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست منظور

April 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے کے ایف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مقدمے میں ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی، ایف آئی اے نے کے کے ایف کے مراکز کی سرچنگ کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی، سابق سینیٹر احمد علی کی درخواست ضمانت پر فیصلے کا معاملہ 29 اپریل تک ملتوی کردیا۔