شریف فیملی کے مبینہ سہولت کار شاہد رفیق کا 12 دن کا ریمانڈ

April 21, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے شریف فیملی کے ایک اور مبینہ سہولت کار فرنٹ مین کو گرفتار کر لیاجسے گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم شاہد رفیق کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر تے ہوئے2 مئی کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے سہولت کار شاہد قیوم اور فضل داد رقوم اکھٹی کر کے شاہد رفیق کو پہنچاتے تھے۔ شاہد رفیق غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کروا کر ٹی ٹی بنواتا تھا ۔