عالمی شیطانی لابیوں نے اپنے مقاصد کیلئے دہشتگرد تنظیمیں تخلیق کیں ، حامد موسوی

April 22, 2019

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا کو خون میں نہلانے کی ذمہ دار دہشت گردوں کی پالن ہار عالمی قوتیں ہیں جنہوں نے سوویت یونین کو گرانے کیلئے انسانیت کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ انسانیت کے نجات دہندہ امام مہدی کی ولادت کے روز مسیح موعود سے منسوب ایسٹر کے تہوار پر حملہ کرنیوالے دجال کے فرستادہ ہیں۔ ایام عدل کے اختتامی روز محفل امام العصر سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا عالمی شیطانی لابیوں نے اپنے مقاصد کیلئے دہشتگرد جنگجو تنظیمیں تخلیق کیں۔