ڈرگ رولز پر عمل در آمد نہ ہونے کے خلاف کل مظاہر ہ ہو گا

April 22, 2019

پشاور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان فارما سسٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور ینگ فارماسسٹس کمیونٹی کے باہمی اشتراک سے منگل کے روز 10بجے صبح پشاور پریس کلب کے سامنے خیبر پختونخوا ڈرگ رولز 2017 پر عمل در آمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گاجس میں صوبے بھر سے فارماسسٹس شرکت کریں گے اور حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔