اجتماعی صلوٰۃ التسبیح ،شب برات مسلمانوں کیلئے نعمت ہے:مظہر سعید کاظمی

April 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)بزم یاران طریقت پاکستان کے زیر اہتمام شب برأت کے مقدس موقع پر درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کے احاطہ میں سالانہ اجتماعی صلوٰۃ التسبیح ادا کی گئی۔ا جتماع کی صدارت خواجہ محبوب الہٰی نسیم نے کی ا نہو ں نے کہا اس مقدس رات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کریم ؐ کی امت کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر اس کی خوشنودی حاصل کریں۔مرکزی جامع مسجد غوثیہ گلبرگ کالونی میں فضائل شب برات کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ اللہ نے اپنے فضل و کرم سے امت محمدیہ کو ایسے لیل و نہاد عطا فرمائے ہیں جن میں عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے ان راتوں میں ایک رات شب برات ہے۔ تقریب میں قاری ا مان اللہ،سید فیض الحسن گیلانی، قاری اللہ داد،ڈاکٹر ارشد بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔مرکزی جماعت اہل سنت کے زیراہتمام 41ویں سالانہ محفل حسن قرات و نعتیہ سیمینارسےصدارتی خطاب کرتے ہوئے خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے کہا ہے کہ شب برات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ہمیں اس رات کو عبادت الہٰی میں گزارنا چاہئے ۔مہمانان خصوصی صاحبزادہ نعمان میاں حامد اور صاحبزادہ معصوم میاں حامد تھے ۔بزم بدریہ ملتان کے زیر اہتمام آستا نہ عالیہ بدریہ حقانی میں تقریب سے علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔محفل شب برات میں فرحان الحق حقانی ، بابو نفیس انصاری نے شرکت کی۔انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد رحمانیہ عید گاہ روڈ میں محفل شب برات سےخطاب کرتےہوئے علامہ قاری محمد رکن الدین قادری نےکہاکہ آقائے دو عالم حضرت محمدؐ کے صدقے سے امت کو شب برات کا تحفہ ملا۔اس رات گناہگاروں کی بخشش ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہوار مصطفے،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،حاجی ریاض احمد،شیخ محمد اسحاق،صوفی سجاد حامدی،حافظ حبیب الرحمٰن قادری ودیگر نےخطاب کیا۔پیراں غائب روڑ پر واقع میرج کلب میں شب برات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر عزیز الرحمٰن خان قادری ،مولانا مفتی محمد انعام اللہ اشرفی نے کہا ہے کہ شب برات گناہوں سے معافی کی رات ہے اور اس رات اللہ کی رحمت کے تین سو دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔محفل میلاد میں ملک عاشق علی شجرا،محمد نبیل یوسف،پیر قاری محمد یوسف،پیر میاں عبدالستار قریشی نےشرکت کی۔