عمران خان آج ایران کے سپریم لیڈر اور صدرسے ملاقاتیں کریں گے

April 22, 2019

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ شب تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان آج ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔

اتوار کو وزیراعظم نے مشہد سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ دورہ ایرانی صدر کی دعوت پر کررہےہیں۔