کولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد

April 22, 2019

سری لنکاکے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے، خبرایجنسی کے مطابق دیسی ساختہ پائپ بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔

یاد رہے کہ سری لنکامیں ایسٹرپر 4شہروں کےگرجا گھروں اورہوٹلوں میں8بم دھماکوں میں207افراد ہلاک اور450 زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 35 غیر ملکی بھی شامل تھے،مرنے والے غیرملکیوں میں 5برطانوی،3 بھارتی جبکہ ڈنمارک،چین اور ترکی کے2،2 شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکاکی فورسز نےبم دھماکوںمیںملوث ہونے کے شبہے میں13افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔