کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں انسدادپولیو مہم شروع

April 22, 2019

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں انسدادپولیو کی 3 روزہ مہم شروع ہوگئی ہے۔

انسدادپولیو مہم ایمرجنسی سینٹر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ،پولیو مہم کے دوران 24لاکھ 69ہزار143بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ۔

مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، پولیو مہم میں تقریبا10 ہزار کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 8ہزار886موبائل ٹیمیں، 952فکسڈسائٹ اور951ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں ۔

پولیومہم کے دوران لیویزاور پولیس کےاہلکارتعینات ہیں جبکہ سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کی خدمات بھی حاصل ہیں۔