اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا

April 23, 2019

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوسکا،آج بھی شیئربازار میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 765 پوائنٹس گر گیا اور 36 ہزار 136 تک جاپہنچا جو گزشتہ 3 سالوں میں کم ترین سطح ہے۔

لیکن خریداری کی لہر میں ایک موقع پر اضافہ ہوا،جس نے انڈیکس کو واپسی کی راہ دکھائی اس طرح شیئربازار میں دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36ہزار 404پر ہوا۔

کاروباری دن میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب روپے میں طے پائے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 92 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 399 ارب روپے ہوگئی ہے۔