پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم

April 24, 2019

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر)موجودہ پاکستانی ٹیم میں تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ غیر ملکی شامل ہیں ان میں مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن، فیلڈنگ کوچ بریڈ برن، فٹنس ٹرینر کلف ڈی کون اور ویسٹ انڈین مساجر شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کی سب مہنگی کوچنگ ٹیم ہے۔پی سی بی نے دو سال سے غیر ملکی ا سپورٹ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کی تیاری پر کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں۔