ہاکی فیڈریشن حکام سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش

April 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی کی ترقی کے لئے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سب کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر ولید اقبال کی صدارت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ کو وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری ہاکی فیڈریشن شہباز احمد نے بتایا کہ محدود وسائل کے باجود ہاکی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔سابق اولمپئن خالد بشیر نے کہا کہ پی ایچ ایف میں کرپشن کے چرچے دنیا بھر میں ہیں، اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ثبوت ہیں تو فراہم کریں۔