پختونخوا اسمبلی ،فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

April 24, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف ڈیڈک اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکا اعلان کرتے ہوئے تحریری استعفے اسپیکر کے حوالے کردئیے جبکہ صوبائی اسمبلی میں حکومت کیخلاف احتجاج اور واک آوٹ کرتے ہوئے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا جبکہ اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کمیٹیوں سے استعفے دینے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اپوزیشن کو جلد منالیا جائیگا۔