اسلام آباد(طاہر خلیل) حکومتی حلیف جماعت مسلم لیگ (ق)اور حکومتی نمائندوں کے درمیان بات چیت ہوئی ، مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیوں پرعملدرآمد کیلئےقائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے سے معذرت کرلی،وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیر موا صلا ت مراد سعید نے مسلم لیگ( ق) کے رہنما چودھری مونس الٰہی اور دیگرسے ملاقات کی اور پیشکش کی کہ ایوان میں حکومتی یقین دہانیوں پرعملدرآمد کمیٹی کی سربراہی قبول کرلیں۔