یو اے ای، خاتون 27برس بعد معجزانہ طور پر کومے سے بیدار

April 24, 2019

دبئی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں سنہ 1991 میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کومے میں جانے والی خاتون معجزانہ طور پر 27سال بعد ہوش میں آ گئی ہیں۔منیرہ عبداللہ حادثے کے وقت 32 برس کی تھیں۔ وہ اپنے بیٹے عمر کو اسکول سے لینے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کی ایک بس سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔چار سالہ عمر ان کے ساتھ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے۔ انھیں حادثے میں خراش تک نہیں آئی تھی ۔