پانی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے منصوبہ بندی ،آگاہی مہم چلانے کافیصلہ

April 24, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور نے واسا کے ساتھ مل کر تازہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت واٹر کنزرویٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جسمیں اسسٹنٹ کمشنرزاور واسا کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سروس اسٹیشنز پر ری سا ئیکلنگ پلانٹس لگانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے شہر کے باقی 147سروس اسٹیشنز پر فوری ری سا ئیکلینگ پلانٹس اور جیٹ سسٹم کی تنصیب کو جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد نہ کرنے والے سروس اسٹیشن کو سیل کر دیں اورلاہور کے تمام انڈسٹریل یونٹس میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بنائیں اور کوآپریٹو اور ایل ڈی اے کی سوسائٹیز میں پانی کو ضائع ہونے سے بچائو کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔عوام میں پانی سے بچائو کیلئے زبردست آگاہی مہم چلانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید نے دو دن میں تمام محکموں کی بڑی میٹنگ طلب کرلی ۔