ایل ڈی اے مینارہ یونین کی جیت

April 24, 2019

لاہور (خصوصی رپورٹر)سابق سی بی اے یونین (مینار یونین)دوبارہ2 سال کے لیے ایل ڈی اے ملازمین کی نمائندہ یونین منتخب ہوگئی،ایل ڈی اے ایمپلائز یونین (مینار یونین) نے ایک با پھر میدان مار لیا ،ایل ڈی اے ورکرز یونین کے یونس مسیح صدر اور رشید بیگ 2سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ایل ڈی اے سی بی اے یونین ریفرنڈم میں مینار یونین نے مدمقابل چاند ستارہ یونین کے 484ووٹوں کے مقابلے میں 675ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ چاند ستارہ یونین نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔