سندھ میں آج ناغہ کے روز بھی سی این جی فراہم ہو گی

April 24, 2019

گیس سپلائی میں بہتری آنے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے ناغہ ہونے کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر میں پیر، بدھ اور جمعہ کو سی این جی کی فراہمی بند ہوتی تھی، تاہم آج ناغہ کے روز بھی سی این جی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سےقبل کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر، بدھ اور جمعے کے روز سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بندرہتی تھی۔