رائیڈرکا اندھیرے میں کرتب دکھانے کا مظاہرہ

April 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے اسٹنٹ شو کے دوران کرتب بازوں کو منفرد کارنامے پیش کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب امریکا میں ایسا دلچسپ و حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کے اسٹنٹ شوکے دوران اچانک بجلی منقطع ہوگئی۔

جی ہاں، یہ واقعہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر Duluthمیں اسٹنٹ شو کے دوران اس وقت پیش آیا جب Travis Cadyنامی رائیڈر ریمپ پر بائیک چلاتے ہوئے کرتب پیش کر رہا تھا ۔

اس دوران اچانک بجلی چلی گئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تاہم رائیڈر نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا اسٹنٹ شاندار انداز میں مکمل کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یوں اچانک بجلی منقطع ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔